ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹر: اندوہناک سڑک حادثہ میں 15 افراد کی موت

مہاراشٹر: اندوہناک سڑک حادثہ میں 15 افراد کی موت

Mon, 15 Feb 2021 21:02:51    S.O. News Service

جلگاؤں،15؍فروری(ایس او نیوز؍یو این آئی) مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع واقع کنگاؤں کے پاس پیر کے روز پپیتے سے لدا ایک ٹرک پلٹ گیا جس میں کم از کم 15 مزدوروں کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ یاول پولس اسٹیشن کے جانچ افسر انسپکٹر سدھیر پاٹل نے اس اندوہناک حادثہ کے تعلق سے بتایا کہ رات تقریباً ایک بجے کے آس پاس یہ واقعہ پیش آیا جب ڈرائیور نے ٹرک سے اپنا کنٹرول کھو دیا۔ ٹرک ایک مندر کے پاس جا کر پلٹ گیا۔

پاٹل نے جائے حادثہ سے بتایا کہ مہلوکین میں راویر اور آس پاس کے علاقوں سے آئے مزدور شامل ہیں۔ دو زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مہلوکین میں 7 مرد، 6 خواتین اور دو نابالغ شامل ہیں اور ان کی شناخت کی جا رہی ہے۔

حادثہ کے چشم دیدوں نے کہا کہ حادثہ کا اثر ایسا تھا کہ کچھ مزدور بھاری گاڑی کے نیچے آ کر کچلے گئے۔ ان کی لاش بھی پوری طرح سے جل گئی۔ علی الصبح پولس نے پلٹے ہوئے ٹرک کے نیچے پھنسی لاشوں کو نکالنے کے لیے کرین کا استعمال کیا۔ حالانکہ حادثہ کی اصل وجہ کی تصدیق نہیں ہوئی ہے، لیکن مقامی لوگوں نے کہا کہ دھولے-جلگاؤں راستہ پر یاول اور اس کے آس پاس کی سڑکیں گڈھوں سے بھری پڑی ہیں جس سے اس راستے پر ڈرائیونگ کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔


Share: